آئندہ سال دی ہنڈریڈ میں انگلش بلے باز ہیری بروک کو تقریباً 4.7 لاکھ پاؤنڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے سرمایہ کاروں کے انضمام کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سن رائزرز لیڈز (پہلے ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کرنے والے بروک اب نئی ٹیم کے ساتھ ریکارڈ معاوضے پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریباً 4.5 لاکھ پاؤنڈز میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سن رائزرز نے بروک کے ساتھ ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔دوسری جانب، مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ٹرینٹ راکٹس، جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن کے قریب ہیں۔