لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل، ہائی کورٹ ملازمین اور دیگر اقلیتی وکلا کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، اس موقع پر اقلیتی سماجی تنظیم کے چیئرمین سیمیوئل پیارا، ایڈوائزرایمینوئل پرویز اور ایڈووکیٹ شہزاد سمیت دیگر موجود تھے۔