سائبر کرائم ونگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے افسران شامل ہونگے
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کوہراساں کرنے سمیت سائبرکرائم کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر پنجاب پولیس میں سائبرکرائم ونگ دوبارہ فعال کرنیکافیصلہ کر لیاگیا۔ سائبر کرائم ونگ کی منظوری کے لیے معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے سائبرکرائم ونگ کی تشکیل کے لیے تجاویز مرتب کر لی گئیں۔ذرائع پولیس حکام کے مطابق آن لائن سکیم،فراڈ،ہراسانی سمیت دیگرواردات کوروکنے کیلئے ٹیم تشکیل دی جائیگی سائبر کرائم ونگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے افسران شامل ہونگے۔کابینہ سے منظوری کیبعدپنجاب میں پولیس سائبرکرائم ونگ آپریشنل کیاجائیگا۔