ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزموں کا کوئی مالی یا سائبرکرائم ریکارڈ نہ ملا:ایف آئی اے

پشاور (آئی این پی) ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یاسائبرکرائم ریکارڈ نہیں ملا۔ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا  ۔ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں،  ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری زیر التوا نہیں اور نہ ہی ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہے۔خط کے مطابق سفری  ریکارڈ، واچ یا اسٹاپ لسٹ کیلئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے رجوع کیا جائے