ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنا ہے:ایس پی منزہ کرامت
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہاؤس آف یونیٹی کے تحت پولیس افسران و جوانوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس منعقد ہواایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پیش ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے کہا کہ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنا اور اْن کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے اجلاس میں مجموعی طور پر 10 پولیس افسران و جوانوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں،جن پر ایس پی ہیڈ کوارٹر نے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ایس پی منزہ کرامت نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی فلاح و بہبود کے لیے پولیس لائن ہسپتال اور ڈے کیئر سینٹر جیسی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ اور علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔مزید برآں، پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس لائن میں تعینات نفری کے مسائل کا فوری حل اْن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لییہاؤس آف یونیٹی جیسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔