سیلاب زدگان کو انفرادی سطح پر امداد دینے سے روکنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(آئی این پی )ڈی سی گجرات کی جانب سے سیلاب زدگان کو انفرادی سطح پر ادویات اور کھانا دینے سے روکنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری ناصر حسین نے بیرسٹر عرفان رانجھا کے توسط سے دائر کی ہے۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈی سی گجرات نے 29 اگست 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں سیلاب زدگان کو کھانا اور ادویات فراہم کرنے سے روکا گیا ہے، پاکستان نے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس معاہدے کو تسلیم کر رکھا ہے، ڈی سی گجرات کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 9 14 اور 18 کی خلاف ورزی ہے