لاہور میں بسنت کے 2 تہوار منانے کا حتمی پلان فائنل

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت کے 2 تہوار منانے کا حتمی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلا تہوار فروری کے پہلے ہفتے (6، 7 اور 8 فروری) کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا جبکہ پہلے فیز کی کامیابی کے بعد مارچ کے آخری ہفتے میں دوسرا بسنت تہوار ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ بسنت 2026 5 بڑے مقامات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے لاہور میں منایا جائے گا، پلاننگ اور انتظامات سینئر افسران مریم اورنگزیب کی سربراہی میں اجلاس کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔