بسنت پورے ملک کا تہوار ہے ‘ مخالفت نہیں کرنی چاہیے: طلال چودھری

بلوچستان کے شہروں  میں لوگ مر رہے ہیں مگر پنجاب میں جشن منایا جارہا ہے:کامران مرتضی 
اسلام آباد(آن لائن)  ایوان بالا میں  وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہاہے  بسنت صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے ملک کا تہوار ہے ہمیں تہواروں کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے 12شہروں میں جو واقعات ہوئے  ہیں مگر لاہور میں بسنت منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لوگ مر رہے ہیں مگر پنجاب  میں جشن منایا جارہا ہے اور اس کو بلوچستان میں بہت تکلیف سے دیکھا جارہا ہے انہوں نے  کہاکہ سندھ حکومت نے بھی بسنت منانے کا اعلان کیا ہے حکومت ہماری لاشوں کے اوپر جشن منارہی ہے اور بلوچستان والے اس پر پنجاب اور سندھ حکومت کو مبارکباد دے رہی ہے۔  انہوں نے کہاکہ یہ خوشیاں ہمارے گھروں کے جلنے کے اوپر منائی جارہی ہے جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ دہشت گردوں کی خواہش ہے کہ اس ملک میں کوئی خوشی نہ ہو