نئی دہلی (آئی این پی )دنیا کی معروف ای کامرس کمپنی ایمیزون نے اگلے پانچ سالوں میں انڈیا میں 35 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کمپنی کے سینیئر نائب صدر ایمرجنگ مارکیٹس امیت اگروال نے کہا کہ کمپنی 35 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کے ذریعے انڈیا میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سال کئی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے انڈیا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے