بشار الاسد کی لیک ویڈیوز سامنے آگئیں تضحیک آمیز گفتگو

 دمشق (آئی این پی )شام کے سابق صدر  بشار الاسد کی  8 دسمبر 2024 کو عہدے سے ہٹائے جانے سے پہلے اپنی مرحوم مشیر لونا الشبل سے گفتگو میں شامی عوام، شام، مشرقی غوطہ اور حتی کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بارے میں  تضحیک آمیز گفتگو کی ویڈیوز لیک ہوگئیں۔عرب ٹی وی چینل لعربیہ کی حالیہ لیک ویڈیوز میں مبینہ طور پر بشار الاسد کو بند کمرے میں گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے جس نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ ان کا سابقہ انتظامی نظام کیسے کام کرتا تھا اور شام اس تباہ کن بحران میں کیوں پھنسا۔احمد الشرعہ کی نئی شامی حکومت نے ابھی تک اس فوٹیج کی تصدیق نہیں کی تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مواد بشار الاسد کے قریبی حلقے کے رویے سے مطابقت رکھتا ہے۔عرب نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ال-مجل کے ایڈیٹر ان چیف ابراہیم حمدی نے کہا  کہ یہ ویڈیوز دراصل شامی عوام کے لیے کچھ نئی نہیں