وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرٹاپ ون ذیابیطس بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی ،خصوصی ہیلپ 1033بھی قائم
ننھے بچے پھول کی مانند ہیں، مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے،مریم نواز شریف
لاہور(آئی این پی )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرٹاپ ون ذیابیطس بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازپروگرام کے تحت ٹاپ ون شوگرکے مریض بچوں کے رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا ہے ٹاپ ون شوگر بچوں کیلئے گھر بیٹھے چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔چیف منسٹرمریم نوازانسولین کے لئے خصوصی ہیلپ 1033 بھی قائم کی گئی ہے۔ مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہیں، مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کوتاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے، والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت علاج کے لئے لاہور(آئی این پی )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرٹاپ ون ذیابیطس بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازپروگرام کے تحت ٹاپ ون شوگرکے مریض بچوں کے رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا ہے ٹاپ ون شوگر بچوں کیلئے گھر بیٹھے چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔چیف منسٹرمریم نوازانسولین کے لئے خصوصی ہیلپ 1033 بھی قائم کی گئی ہے۔ مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہیں، مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کوتاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے، والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔