آبی پرندوں کے شکار کی اجازت،فیس 500

یکم اکتوبر تا1 مارچ تک آبی پرندوں، مرغابیوں کے شکار کی اجازت ، شکار پرمٹ صرف ایک دن کیلئے جاری ہوگا
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ تحفظ جنگی حیات پنجاب نے مہمان آبی پرندوں کے موسم شکار کا باضابطہ اعلان کردیا۔یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک آبی پرندوں، بالخصوص مرغابیوں کے شکار کی اجازت ہوگی تاہم اس کیلئے سخت قواعد و ضوابط طے کئے گئے ہیں۔ شکار صرف ہفتہاور اتوار کو کیا جا سکے گا اور اس کے لئے محکمہ سے مستند پرمٹ حاصل کرنا لازم ہوگا۔ شکار پرمٹ صرف ایک دن کے لئے جاری ہوگا جس کی فیس 500 روپے ہے۔شکارپرمٹ آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر طرح کے شکار پر مکمل پابندی ہوگی اور مقررہ تعداد سے زائد پرندوں کا شکار جرم تصور ہوگا۔ گاڑی میں سوار ہو کر شکار کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کے مطابق صوبے بھر میں وائلڈ لائف رینجرز شکار کی مانیٹرنگ کریں گے اور محکمے کے زیر انتظام تمام "ہاٹ اسپاٹس" پر کڑی نگرانی رکھی جائے گی تاکہ غیر قانونی شکار کی روک تھام ممکن ہو سکے