طالبہ کو ہراساں کرنے پر طالب علم یونیورسٹی سے خارج

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کاطلبا کے خلاف مزید ایکشن
لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید ایکشن لیتے ہوئے اسلامک سٹڈیز کے طالبعلم محمد سرفراز کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر خارج کر دیا۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ہنگامہ آرائی اور جھگڑے پر محسن عباس کو 10 ہزار جرمانہ اوروارننگ لیٹر جاری کیا گیاجبکہ حسن عبداللہ کو5 ہزار جرمانہ ،نوٹس بورڈ پر آویزاں وارننگ اور والدین کو شکایتی لیٹر جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اسی طرح عبدالرحمان کو10ہزار جرمانہ ،نوٹس بورڈ پر آویزاں وارننگ اور والدین کوشکایتی لیٹر جاری کیا گیا۔ترجمان کا کہناتھا ہنگامہ آرائی اور جھگڑا کرنے پرمحمد وہاب خورشید، مجاہد حسین، محسن عباس اورمعیز ملک کونوٹس بورڈ پر آویزاں وارننگ جاری کی گئی۔