16 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی لگے گی‘ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کئے جائیں گے
کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مجوزہ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ان قوانین کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو آسٹریلوی بچوں کو پہنچ رہا ہے۔