تہران (آئی این پی )شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔امریکی جیولوجیکل سروے ( کے مطابق، شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جب کہ اس کا مرکز قریہ قرنآباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔