کراچی، کوئٹہ (آئی این پی )کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے‘ کراچی کے بعد کوئٹہ کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت2.8ریکارڈکی گئی جبکہ گہرائی 23کلومیٹر تھی ۔