انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے: اعظم نذیر تارڑ

ریاست شہریوں کی آزادی، وقار اور برابری کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد  (آن لائن) سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے  انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے اور ریاست شہریوں کی آزادی، وقار اور برابری کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن  کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دستورِ پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کے اصول ملک کی سمت متعین کرتے ہیں اور یہی بنیادی رہنمائی ہمارے نظام، پالیسیوں اور فیصلوں کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برابری، انصاف اور شمولیت ایک مضبوط اور پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں اور ہر شہری کو آزادی، احترام اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور آگاہی کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں