انٹرنیٹ سپیڈ کی بہتری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(  کرائم رپورٹر) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کی بہتری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا عدالت متعلقہ حکام کو انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر بنانے،وی پی این پر پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔