منصوبہ 45 ہزار کلومیٹرطویل زیرِسمندرکیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے جو33ممالک کو جوڑتا ہے
پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پراجیکٹ لینڈنگ کا مقامی آپریٹرٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا
اسلام آباد (یواین پی) ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لانے کیلئے افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افریقہ ٹو کیبل پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، یہ منصوبہ 45 ہزار کلومیٹرطویل زیرِسمندرکیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے، منصوبہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ سٹیشنز کو جوڑتا ہے، پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ مقام ہاکس بے اور کیماڑی ٹاؤن کراچی میں ہوگی، پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ کا مقامی آپریٹرٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائے گا۔