اسلام آباد (یواین پی) ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد سید نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ تین ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے، اگر واٹس ایپ پر میسج جارہا ہے لیکن تصویر نہیں تو امکان ہے مانیٹرنگ جاری ہے۔