اسلام آباد ،لاہور،کراچی (آئی این پی )لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیل کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی سے طلبا اور فری لانسرز کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے، واٹس ایپ پر بھی صارفین کو ڈائون لوڈنگ میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجوہات بنانے سے قاصر ہیں۔