کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 7 سالہ بچی بازیاب، تفتیش جاری

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 7 سالہ بچی بازیاب، تفتیش جاری

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 7 سالہ بچی کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق بچی نانی کے گھر سے مل گئی، جب کہ بچی کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے والد کی درخواست پر شاہ لطیف تھانے میں درج کی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ بچی کل اپنے بھائی بلال کے ساتھ اسکول گئی تھی، مگر چھٹی کے وقت واپس نہیں آئی۔ بھائی نے اس کے اسکول سے واپس جانے کے بعد والد کو اطلاع دی کہ بچی اسکول میں نہیں ملی، جس پر والد نے اسکول جا کر بچی کو تلاش کیا، تاہم وہ نہیں ملی۔ بعد ازاں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کیا ہے تاکہ اس معاملے کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔