ہمیں ڈی چوک کے خون کا انصاف چاہیے:علی محمد خان

ہمیں ڈی چوک کے خون کا انصاف چاہیے:علی محمد خان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کو صرف ڈی چوک کے خون کا انصاف چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاستدان گولی نہیں چلاتے بلکہ بات چیت کرتے ہیں، اور اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے دوران حکومت کے دور میں بھی لانگ مارچ ہوئے مگر ان پر گولی نہیں چلائی گئی۔علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزادی بندوق اور جنگ سے نہیں آئی تھی، بلکہ یہ سیاسی جدوجہد کا نتیجہ تھی، جس کی قیادت قائداعظم محمد علی جناح نے کی تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ہمیں قوم کی بہتری کے لیے اکٹھے ہو کر کام کرنا چاہیے اور منافقت کو ختم کرنا چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے 16 دسمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا اور کہا کہ اس دن ہم نے مغربی پاکستان کو ان کے حقوق نہیں دیے جس کی وجہ سے بنگلادیش بن گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ان لوگوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا جاتا تو کیا ہوتا؟علی محمد خان نے اپنی باتوں کو مزید تقویت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھوں پر کسی کا خون نہیں ہے اور رینجرز کا شہید ان کے لیے بھی اہم ہے۔ آخر میں انہوں نے یہ کہا کہ تحریک انصاف کو مزید کچھ نہیں چاہیے، بلکہ انہیں صرف ڈی چوک کے خون کا انصاف چاہیے۔