لاہور میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق یکم ستمبر سے روزانہ 5 سے 7 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیز بخار، جسم میں شدید درد اور فلو جیسی علامات کورونا وائرس کی موجودہ کیسز میں سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کو علامات ظاہر ہونے کی صورت میں احتیاط اور طبی مشورہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بخار، سر درد، کپکپاہٹ، نزلہ زکام، خشک کھانسی اور جسم و پٹھوں میں درد انفلوئنزا کی عام علامات میں شامل ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا ہر عمر کے افراد کو متاثر کرسکتا ہے، تاہم پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو موسمی تبدیلی کے دوران صحت کا خیال رکھنے اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔