تہران شام میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے: ترجمان ایران حکومت
تہران (آئی این پی )ایران نے کہا ہے کہ شامی اپوزیشن کی اسرائیل سے دوری ہمارے لیے اہم ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجری نے کہا ہے کہ تہران شام میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور شام کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے قبل فاتح اپوزیشن گروپوں کے رویے اور کارکردگی کو دیکھنے کا منتظر ہے۔فاطمہ مہاجری نے ہفتہ وار میڈیا کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ صیہونی حکومت سے ان کی دوری ان عوامل میں سے ایک ہے جو ہمارے لیے اہم ہے۔