شہری ای چالان سے متعلق شکایت و ثبوت ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ای چالان سے متعلق شکایات کے فوری حل کیلئے سیف سٹی کا اہم اقدام، اب ای چالان کی درستگی صرف ایک ای میل کی دوری پر ہے۔ غلط ای چالان موصول ہونے پر شہری اب فوری طور پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ غلط ای چالان کی صورت میں شہری etclhr@psca.gop.pk پر سیف سٹی سے رابطہ کریں۔ شہری اپنی شکایت اور ای چالان کی تصاویر سیف سٹی کو ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ سیف سٹی ٹیم ای میل ملنے اور تصدیق کے بعد غلطی تسلیم کرتے ہوئے چالان منسوخ کر دے گی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ای چالان جدید اے آئی سسٹم سے جاری کیے جا رہے ہیں جن میں غلطی کا امکان نہایت کم ہوتا ہے۔ اگر کسی شہری کو ای چالان میں کوئی بھی غلطی محسوس ہو تو وہ سیف سٹی سے فوری رابطہ کر سکتا ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے غلط ای چالان کی درستگی کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ ٹریفک قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت بھی اولین ترجیح ہے۔