اسرائیل شامی علاقوں سے قبضہ ختم کرے:ایران کا مطالبہ

صیہونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں سے پیچھے ہٹنے اور مذہبی جذبات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے
  تہران (آئی این پی )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقوں پر کیے گئے قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا   رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا یہ بیان عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے تہران کے دورے کے دوران سامنے آیا جہاں تجارت، تعاون اور شام میں حالیہ پیش رفت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسعود پزشکیان نے شیعہ السوڈانی کے ساتھ ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ صیہونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں سے پیچھے ہٹنے اور مذہبی جذبات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے