آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ٹینکر میں آگ لگ گئی

تہران (آئی این پی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی۔اپنے بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آئل ٹینکر میں دھماکہ بھی ہوا ہے تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔اس سے قبل ممنوعہ راستہ اختیار کرنے والا آئل ٹینکر بھی سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا۔