اسرائیل اور حماس نے یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا

شرم الشیخ (آئی این پی )حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے کہا ہے  اسرائیل کے مذاکرات کاروں کے ساتھ یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کر لیا گیا ہے جو معاہدے کی کامیابی کی صورت میں چھوڑے جائیں گے۔عرب نیوز کے مطابق مصر میں جاری مذاکرات کے دوران بدھ کو جاری  بیان میں طاہر النونو کا کہنا تھا کہ حماس نے معاہدے تک پہنچنے کے لئے امید ظاہر کی ہے اور گروپ کی جانب سے اس ضمن میں مثبت رویہ اپنایا گیا ہے۔