پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان نے 250 بھارتی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی کے حوالے کردی، 735 پاکستانی قید ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی تازہ فہرستوں کا تبادلہ مکمل ہو گیا ۔ بھارتی حکام کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 735 پاکستانی قید ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی اپنے ملک میں موجود 250 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا باقاعدہ تبادلہ مکمل کر لیا گیا اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 735 پاکستانی قیدی موجود ہیں