وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لئے ہدایت کی دعا ہی کرسکتا ہوں‘ ہماری کوشش ہے عوام کو سہولیات فراہم کریں:وزیراعلی سندھ
کراچی(آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا ایک شخص کے لیے صوبے کے عوام کو خطرے میں نہ ڈالیں، میں صرف وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لیے ہدایت کی دعا ہی کرسکتا ہوں۔وزیر اعلی سندھ نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا سندھ میں پیپلز پارٹی نے اس بار پہلے سے زیادہ سیٹیں لیں۔ ہماری کوشش ہے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا ہمارے پاس سندھ اسمبلی میں دوتہائی سے زائد سیٹیں ہیں۔ اور دوتہائی اکثریت ہونے کے باوجود اپوزیشن کی تجاویز کو دیکھتے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔ جس میں سے 8 لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا ہاوسنگ پراجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے