کراچی(آئی این پی )سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی روش پر چل پڑی ہے۔کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زبردستی کاروبار بند کرانا قابلِ مذمت ہے، اگر عوام کی حمایت ہو گی تو وہ خود کاروبار بند کریں گے۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم ختم ہو گئی اور جماعت اسلامی کو بھی عوام نے مسترد کیا