اسلام آباد/پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے عالمی بینک کے ایک وفد نے اتوار کے روز پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں کی ملاقات کی جس میں مختلف سماجی اور اقتصادی شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں صحت، مواصلات، سیاحت، پن بجلی، آبی وسائل، دیہی ترقی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ملاقات میں مختلف سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان اشتراک کار کو مزید وسعت دینے کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان اشتراک اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا