صدرِزرداری سے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی کی کراچی میں ملاقات

 وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی: صدرِ مملکت
کراچی (آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کراچی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر نے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔