کراچی(آئی این پی )کراچی میں ایک معمر شہری چار لاپتہ بیٹیوں کی بازیابی کے لیے عدالت جا پہنچا۔سندھ ہائیکورٹ میں چار بیٹیوں کی بازیابی کے لیے معمر شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار علی گل عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ میری چار بیٹیوں کو اغوا کیا گیا، کوئی بتا دے میری بیٹیاں مر گئیں یا زندہ ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پہلے بیٹیاں2017 میں اغوا ہوئی تھیں اور 2019 میں بازیاب ہوئی تھیں، واقعے کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا، 2019 میں میری بیٹیوں کو دوبارہ اغوا کیا گیا، تب سے اب تک میری بیٹیوں کا کچھ پتا نہیں چل رہا کہاں ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے درخواست کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔