لاہور(نیٹ نیوز )اپیل کرنے پر رائے مارش کا 250 پاؤنڈ کا جرمانہ 150 پاؤنڈ تک کر دیا گیا جس کو انہوں نے ادا کردیابرطانیہ میں ایک شہری کو ہوا سے منہ جانے والے پتہ تھوکنا مہنگا پڑ گیا۔برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر سے تعلق رکھنے والے 86 سالہ رائے مارش پر 250 پاؤنڈ کا یہ جرمانہ رواں برس کے ابتداء میں اسکیگنس واقعے کے بعد عائد کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ اس کا ذمہ دار کچرا اٹھانے والے ادارے کو قرار دے رہے ہیں۔ایسٹ لنزے ڈسٹرکٹ کونسل (ای ایل ڈی سی) نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انفورسمنٹ ٹیمیں صرف ان افراد تک جاتی ہیں جن کو ماحولیاتی جرائم کا مرتکب پایا جاتا ہے۔یہ واقعہ خبروں کی زینت اس وقت بنا جب متاثر شہری کی بیٹی جین فٹزپیٹرک نے فیس بک پر پوسٹ کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد جھیل کے کنارے معمول کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے جہاں سانس کے ساتھ ان کے منہ میں پتہ چلا گیا اور گلے میں پھنس گیا۔