گورنر راج کے بعد کچھ پتہ نہیں وزیراعلی کہاں ہیں:بیرسٹر گوہر

گورنر راج اور ایمرجنسی کے نام پر پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے:پارلیمنٹ کے باہر گفتگو
 اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گورنر راج کے بعد سے وزیراعلیٰ کے پی کا کچھ پتہ نہیں جبکہ اس کی آڑ میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے نام پر ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے گورنر راج لگایا ایمرجنسی نافذ کی جس کو ہم مسترد کرتے ہیں، دہشت گردی ختم ہونی چاہیے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں 30 روز توسیع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم غیر سیاسی ہیں مگر پھر بھی اُن کی نظر بندی میں 30 روز کی توسیع کی گئی