عدالت نے درخواست گزاروں کو ریاست کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بنیادی حق سے محروم کیا: اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نیڈی چوک احتجاج کیس میں 41 ملزمان کو شناخت پریڈ پر بھیجنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت نے درخواست گزاروں کو ریاست کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بنیادی حق سے محروم کیا۔ڈی چوک احتجاج کے بعد گرفتار کارکنوں کو 14 روزہ شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج کیا گیا۔ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں 41 ملزمان کو 14 روزہ شناخت پریڈ پر بھیجنے کے خلاف کیس میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ جاری کیا