نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت، قومی اداروں پر سیاست نہ کی جائے،گورنر

فیلڈ مارشل نے پاکستان کا مورال عالمی سطح پر بلند کیا ، بعض عناصر اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہے 
 آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، بلاول مستقبل میں وزیراعظم بنیں گے،سردارسلیم حیدر 
لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بانی پی ٹی آئی کی بہن کی جانب سے معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اداروں پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اپنی سستی شہرت اور چند ووٹوں کی خاطر ایسے بیان دینا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کی گفتگو سے قوم کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور ملکی وقار بھی متاثر ہوتا ہے۔سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے