صدرِ مملکت کی منظوری سے لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری

صدرِ مملکت کی منظوری سے لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

 منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد نامزد ججز حلف اٹھائیں گے۔نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے جج لان میں منعقد ہوگی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نامزد ججز سے حلف لیں گی۔ ذرائع کے مطابق، ان ججز میں غلام سرور نہنگ، محمد اجمل خان زاہد، امیر عجم ملک، شیریں عمران، اسد علی باجوہ، محمد امجد پرویز، خالد بن عزیز، منور اقبال دوگل، سید فرہاد علی شاہ، اور عثمان غنی راشد چیمہ شامل ہیں۔نئی تقرری سے لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کا حل نظر آتا ہے، اور عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے بنچز تشکیل دینے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب میں وکلا، عدالتی و قانونی شخصیات، اور ججز کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔اس اقدام کو عدالتی نظام میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور وکلا و سائلین کو امید ہے کہ نئے ججز کے تعینات ہونے سے مقدمات کی سماعت اور فیصلوں میں تیزی آئے گی۔