جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے اور چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
اس اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور پختونخواہ حکومت کے صوبائی وزراء شریک نہیں ہوئے۔اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ کمیشن نے مکمل جائزہ لینے کے بعد، متعلقہ ڈیٹا فارم، سابقہ پس منظر (اینٹی سیڈنٹس) اور دیگر مواد کا بغور معائنہ کیا۔ اکثریتی رائے سے، کمیشن نے درج ذیل ججز کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دی:
ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی
ایڈیشنل جج عبدالفیاض
ایڈیشنل جج جسٹس صلاح الدین
ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی
ایڈیشنل جج جسٹس سید مدثر امیر
ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ
جبکہ، جن چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی، ان میں شامل ہیں:
ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید
ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان
ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ خان
ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب
یہ فیصلے قانون اور انصاف کے شعبہ میں اہم سنگ میل ہیں، اور اس سے عدالتوں کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔