صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

 صدر نے آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت بل پر دستخط کیے۔سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کو سینیٹ نے 7 نومبر 2025 کو منظور کیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی نے 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے بل کی منظوری دی۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی بل کی منظوری کی توثیق کر دی۔صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ہے، جس کے نفاذ سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق قانونی فریم ورک میں ترامیم نافذ العمل ہو گئی ہیں۔