صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سندھ، لاہور، اور پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرریوں اور توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر کیے گئے ہیں، جن میں ایڈیشنل ججز کی کنفرمیشن اور مدت میں توسیع شامل ہے۔
سندھ ہائی کورٹ:
10 ایڈیشنل ججز کو مستقل ججز میں تبدیل کیا گیا۔
2 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع۔
جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع۔
5 ججز کی کنفرمیشن کی منظوری: میاں محمد شاہ، نسیم سلطانہ، ریاضت علی سحر، محمد عثمان علی ہادی، محمد جعفر۔
5 ججز کو مستقل جج مقرر کیا گیا: جسٹس حسن حیدر، عبد الحمید بھورگی، جان علی جنجوعہ، نثار احمد بھنبھرو، علی حیدر۔
لاہور ہائی کورٹ:
11 ایڈیشنل ججز کی کنفرمیشن کی منظوری۔
جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع۔
ججز کی کنفرمیشن: حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر، سردار اکبر، عبہر گل خان، سید احسان، ملک جاوید اقبال، محمد جواد، خالد اسحاق، ملک اویس، چوہدری سلطان، تنویر احمد شیخ۔
پشاور ہائی کورٹ:
6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی منظوری۔
4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع۔
جسٹس فرح جمشید، انعام اللّہ خان، ثابت اللّہ خان، اور اورنگزیب کی مدت میں 6، 6 ماہ کی توسیع۔
مستقل جج مقرر: جسٹس محمد طارق آفریدی، عبد الفیاض، صلاح الدین، صادق علی، سید مدثر امیر، قاضی جواد۔
یہ تمام تقرریاں اور توسیعات وزیراعظم کے مشورے سے کی گئی ہیں۔