یوٹیوب نے 2024 کی پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں تین اہم کیٹگریز شامل ہیں:
ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز۔ اس سال پاکستان میں یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور مقامی کری ایٹرز کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے کنٹنٹ میں 60 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔پاکستانی ناظرین نے سب سے زیادہ دلچسپی تفریحی مواد جیسے ڈراموں اور ایکشن فلموں میں دکھائی، جس کی وجہ سے ان شعبوں نے ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سر فہرست جگہ پائی۔ اس کے علاوہ، ٹاپ کری ایٹرز کی فہرست میں ایسے یوٹیوب چینلز شامل ہیں جو فیملی بلاگنگ، لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد فراہم کرتے ہیں۔ٹاپ کری ایٹرز میں رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز، یو آر کرسٹیانو اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز شامل ہیں۔ ان کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتیں اور جدت طرازی لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہیں۔2024 میں یوٹیوب کے پلیٹ فارم پر مقامی کنٹنٹ کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی یوٹیوب چینلز کی جانب سے نیا مواد پیش کیا جا رہا ہے جو ناظرین کو مزید متوجہ کر رہا ہے۔