فواد خان اور وانی کپور کی آنے والی فلم کے گانے بھارت میں یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

فواد خان اور وانی کپور کی آنے والی فلم کے گانے بھارت میں یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم "ابیر گلال" ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، جس کے باعث فلم کے گانے یوٹیوب انڈیا سے ہٹا دیے گئے ہیں۔"ابیر گلال" کے 2 گانے، "خدایا عشق" اور "انگریزی رنگ رسیا"، جنہیں اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، اب بھارتی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ معروف میوزک لیبل "سارے گاما" نے بھی اپنے چینل سے ان گانوں کو ہٹا دیا ہے۔

وانی کپور نے 22 اپریل کو فلم کی پروموشنل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ فواد خان کے ساتھ نظر آتی ہیں، تاہم بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور #BoycottVaaniKapoor جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔موجودہ حالات کے پیش نظر، فلم "ابیر گلال" کی ریلیز تاریخ 9 مئی 2025ء رکھی گئی تھی، لیکن اب اس کی نمائش پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بھارتی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مخالفت کے باعث فلم کی ریلیز کا مستقبل مشکوک نظر آ رہا ہے۔