میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر ڈاکٹر پر مبینہ تشدد

قصور(خصوصی رپورٹ) کنگن پور میں میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر ملزموں نے ڈاکٹر کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کنگن پور کے علاقہ محلہ امین شہید کنگن پور کے رہائشی امداد حسین ولد خان محمد، شاہ زیب ولد عالمگیر کے ایم ایل سی کے حصول کے لیے آر ایچ سی ہسپتال کنگن پور پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ زیب کا کسی شخص سے جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ذرائع کے مطابق امداد حسین نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد اکرم سے اپنی مرضی کے مطابق ایم ایل سی جاری کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم ڈاکٹر نے انکار کردیا۔ اس پر امداد حسین نے مبینہ طور پر 6،7 نامعلوم افراد کے ہمراہ ڈاکٹر محمد اکرم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔