سنوکر کلب میں نوجوان پر بہیمانہ تشد دکی ویڈیو وائرل

 ڈی پی او کا نوٹس ،ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم، مقدمہ درج، چھاپے جاری
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)سنوکر کلب میں نوجوان پر تشد دسے شدید زخمی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او کا نوٹس ،ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں 96/9-Lکے رہائشی محبوب عالم کا بھانجا شہزاد احمد سنوکر کھیلنے الجنت کالونی میں گیا جہاں فیصل شہروز ،کومل اور 2نامعلوم ملزمان نے جھگڑے کے دوران آہنی راڈ اور سوٹوں سے تشدد کیا اورشہزاد کو شدید زخمی کرکے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا۔ ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ڈی پی او ساہیوال محمدعثمان ٹیپو نے ویڈیو وائرل ہونے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی کو ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔