چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے4افراد کی حالت غیر

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے4افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کے علاقہ ہمراج پورہ میں چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں چاروں افراد کو مزید طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال سانگلا ہل منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ افراد میں 46 سالہ افتخاراسکی 40 سالہ بیوی سائرہ، 17 سالہ بیٹا حامد اور 20 سالہ بیٹی لائبہ شامل ہیں۔