وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور تعمیر میں کردار ادا کرنے والے تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔مریم نواز شریف نے اس موقع پر اقلیتوں کی آزادی، مساوی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نظریات پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرے میں برابر کا مقام دینے کے لیے حکومت تمام اقدامات کرے گی، تاکہ پاکستان ایک مثالی ملک کے طور پر آگے بڑھے۔اس سلسلے میں انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے سیاسی، سماجی اور معاشی سطح پر بھرپور تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا، تاکہ ملک میں امن و اتحاد قائم رہے اور سب کو ترقی و خوشحالی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔