لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ آج سنایا جائے گا ۔جسٹس اویس خالد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں درخواست گزار نے درخواست کی قانونی حیثیت پر دلائل دیئے ۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پنجاب بھر میں بسنت مناتی ، ہوم سیکرٹری کے جواب میں حقائق چھپائے گئے ہیں ،ابتدائی طور پر صرف ڈی سی لاہور کو بسنت منانے کا کہا گیا ، اسکے علاوہ کسی ڈی سی کو بسنت کی گائیڈ لائنز نہیں دی گئیں